میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطینیوں کوحقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،پاکستان

فلسطینیوں کوحقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،پاکستان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں کو انکے حقوق نہیں دیتا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے،پاکستان نے سعودی عرب سے کرنسی نوٹ پر کشمیر کے نقشے میں تبدیلی کا معاملہ اٹھایا ہے،جموں و کشمیر کے او آئی سی اجلاس کے ایجنڈے پر نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ 479 روز میں داخل ہو چکا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے،نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،سی پیک کے خلاف ایک مکمل پروپیگنڈا مشین فعال ہے،ہم سی پیک پر مسلسل چین سے رابطے میں ہیں ،امریکہ ایران تناؤ میں کمی کے تناظر میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،نواز شریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جاتی ہے۔جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کیا،وزیر اعظم نے پرامن، مستحکم،افغانستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،دورے میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ افغانستان پر عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی ،ورلڈ اکنامک فورم نے کنٹری اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا گذشتہ روز انعقاد کیا،یہ ایک برس میں دوسرا تزویراتی مکالمہ تھا،وزیر اعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ سارک پلاننگ منسٹرز کا اجلاس پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوا،پاکستان کی فلسطین پالیسی پر رائے اعر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ انہوںنے کہاکہ دو ریاستی حل 1967 سے پہلے کی سرحدیں اور ایک فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو اس مسئلے کا حل ہے وزیر اعظم اس حوالے سے واضح بیان دے چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،وزرا خارجہ اجلاس ستائیس اور اٹھائیس کو منعقد ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے وفد کے ہمراہ نائیجر پہنچے ہیں،وزیر خارجہ او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لاین ملاقاتیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے،پاکستان بھارت میں مسلم لڑکی کو زندہ جلائے جانے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزئیر پیش کر دیا ہے،ڈوزئیر میں بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری کیلئے دہشت گردوں کی مالی امداد اور منصوبہ بندی و تنظیم کے شواہد موجود ہیں،پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی برادری سے شواہد شیئر کرتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں