میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا میں پورا سندھو دیش کھلا صرف کراچی بند ہے ،خالد مقبول صدیقی

کورونا میں پورا سندھو دیش کھلا صرف کراچی بند ہے ،خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ سندھ حکومت سے کوئی بھی مطالبہ منہ پر کالک ملنے کے مترادف ہے،سندھ حکومت تاجروں کو بلیک میل کرنا بند کرے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے جلد قانون سازی کرے۔خالد مقبول صدیقی نے تاجروں اورشادی ہال مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے شہری علاقوں کے ایک فیصد نوجوانوں کو بھی نوکری نہیں دی گئی، کراچی میں سندھودیش کے لوگوں کو بلاکر نوکریاں دی جارہی ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں پر مسلط کیے گئے تمام سندھو دیش والوں کو واپس لے جائیں، یہ پاکستان ہے یہاں بدمعاشی قبول نہیں کی جائے گی۔سندھ حکومت کی جانب سے صرف سندھ کے شہری علاقوں کراچی، میرپورخاص، نوابشاہ اور حیدرآباد جو پورے ملک کو پال رہے ہیں وہاں پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ ہم پاکستان کی محبت میں کمزور پڑ رہے ہیں۔سندھ حکومت کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ تاجروں کو تنگ کیا جائے، کراچی کے ذریعے پاکستان کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں۔ کراچی کا شہری اپنے حصے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ کرونا کے عذاب کو بھی بھتے اور پیپلزپارٹی فنڈ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا کے نام پر تمام پابندیاں کراچی میں لگارہی ہے، پورا سندھو دیش کھولا ہے پاکستان بند ہے کوئی وہاں دکان بند نہیں ہورہی۔ سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی نوبت نہ لائی جائے کہ ہمیں کابینہ میں بیٹھنا بوجھ لگنے لگے۔ ہم نے رات سے تاجروں سے بات چیت شروع کی اور آج پورے کراچی کے تاجروں کی نمائندگی یہاں موجود ہے۔متحدہ سربراہ نے کہاکہ ہم برسا برس سے اس نتیجے پر پہنچے ہوئے ہیں کہ پیپلز پارٹی جی اے سندھ کا سیاسی ونگ بنی ہوئی ہے آج کراچی بچا ئوکر پاکستان بچانے کی تحریک کا آغاز کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں