اسرائیلی ماڈل کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے ، عمران خان
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے ، بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکر ورتی کے کشمیری اور بھارتی ہندوں کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے ۔ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس نظریے کی فاشسٹ ذہنیت دکھائی ہے ۔ان کا کہنا تھا کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے 100روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔