
معروف ماڈل بیلا حدید فلسطین کی حمایت میں تاخیر سے بولنے پر شرمندہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
فلسطینی نژاد امریکی سپرماڈل بیلا حدید 20 دن بعد فلسطین پر اپنی خاموشی توڑ دی ۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق بیلا حدید نے فلسطین کی دیر سے حمایت کرنے پرشرمندہ ہوں، خاموش رہنے کی اب گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر جان کو خطرہ ہے لیکن اب وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بیلا حدید نے کہا کہ فلسطین میں جو ہورہا ہے اس پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، ہم بہادر نہیں، فلسطینی بچے بہادر ہیں۔