میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کے روپ میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا،وردیاں برآمد

پولیس کے روپ میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا،وردیاں برآمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سیکیورٹی اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں کا روپ دھار کر لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑ لیا، ملزمان پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو روکتے اور لوٹتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی شاہراوں پر نقب زنی کچھ زیادہ ہی بڑھ ہی ہے، جس میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی تھی، ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا روپ دھار کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹیپو سلطان پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے پولیس وردیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ساجد سدوزئی نے کہا کہ ملزمان شہریوں کو پولیس اہلکار بن کر روکتے اور تلاشی لیتے تھے، ملزمان شہریوں کی تلاشی کے دوران لوٹ مار کرتے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ملزمان نے سائٹ سپرہائی وے، فیروز ا?باد، نیوٹاون میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے کہا کہ ملزمان کو وردیاں اور اسلحے دینے والوں کی تلاشی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں