میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انوار الحق کاکڑ  کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی

انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی ہوگئے جس کے بعد ان کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کر لیا، استعفیٰ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نگران وزیراعظم نے ایک ماہ نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کر دیا، ڈاکٹر توقیر شاہ اکتیس اکتوبر کو عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔ڈاکٹرتوقیر شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ کو سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مزید ایک سال کی توسیع دی تھی۔ ڈاکٹر توقیر شاہ کی تقرری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ملازمت ہو چکی ہے، اس لئے ڈاکٹر توقیر شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں