میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیپٹن صفدر کو گورنر خیبر پختون خواہ بنائے جانے کا امکان

کیپٹن صفدر کو گورنر خیبر پختون خواہ بنائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :رانا خالد قمر) ن لیگ نے جے یو آئی اور اے این پی کی لڑائی کا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنا لیا۔ کیپٹن صفدر بھی گورنر کے پی کے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ پی ڈی ایم۔ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے جب عمران خان کی حکومت گرائی اور شہباز شریف کی حکومت بنوائی تو حکومتی اتحاد کے درمیان ایک پاور شئیرنگ فارمولا طے پایا تھا جس کے تحت کابینہ میں نمائندگی۔ گورنرز کی تقرری اور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے جیسے بنیادی نکات پر اتفاق ہوا تھا اسی فارمولے کے مطابق پنجاب کی گورنر شپ ن لیگ کے حصے میں آئی۔ سندھ ایم کیو ایم کو دیا گیا۔ بلوچستان بی اے پی وغیرہ کے کھاتے میں ڈالا گیا جبکہ کے پی کے کی گورنر شپ اوپن چھوڑ دی گئی تھی جے یو آئی۔ اے این پی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی باہمی رضا مندی سے گورنر کی تقرری کی جانا تھی۔ شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہوئے 6 ماہ ہوگئے لیکن ابھی تک یہ صوبہ مستقل گورنر سے محروم ہے۔ اے این پی میاں افتخار حسین۔ پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر۔ مولانا فضل الرحمن غلام علی کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں تینوں فریق ایک دوسرے کے امیدوار کو قبول کرنے پر راضی نہ ہوئے تو ن لیگ نے امیر مقام۔ ارباب خضر حیات اور کیپٹن صفدر اعوان کا نام تجویز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے کیپٹن صفدر کے نام پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اب حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے کہ وہ ان تمام ناموں میں سے کس کو گورنر شپ کے قابل سمجھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں