قومی خزانے کو 3 ارب کا ٹیکا لگانے والے7ملزمان کو سزا
ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
احتساب عدالت نے ملیر کی 1 ہزار 729 ایکٹر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین سمیت 7 ملزمان کو 10، 10 سالہ قید اور فی کس 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزمان میں سالک نکروچ، عبدالعزیز، شاہد رضا شاہ، واحد بخش، زمان، لعل محمد اور فضل حسین شامل ہیں، ان میں سے سالک مختیار کار اور عبدالعزیز تپے دار اور سب رجسٹرار ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق ملزمان نے ملیر میں 1729 ایکٹر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔نیب کے مطابق مرکزی ملزمان میں شامل آفتاب میمن اور صابر کو ریفرنس سے الگ کردیا گیا تھا۔نیب کے مطابق آفتاب میمن جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ صابر قومہ میں ہے۔