میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیپا افسران کوسیکورٹی ادارے کے رشتے دار سے رشوت لینا مہنگا پڑگیا

سیپا افسران کوسیکورٹی ادارے کے رشتے دار سے رشوت لینا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا افسران کو طاقتور ادارے کے افسر کے رشتیداروںسے رشوت لینا مہنگا پڑگیا، کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو عہدے سے فارغ کرکے لیبارٹری میں تعینات کردیا گیا، ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اپنے چہیتے کے خلاف کارروائی نہ کی۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) میںتبادلے کئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو ضلع سینٹرل کے انچارج کے عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، کیمسٹ محمد کامران خان کو واپس اپنی اصل جگہ لیبارٹری میں تعینات کیا گیا ہے۔سیپا کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کرپشن کرنے کے درپے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایک سیکیورٹی ادارے کے افسر کے رشتیدار کی کمپنی سے ڈی جی سیپا نعیم مغل کے مغل کے نام پر لاکھوں روپے رشوت طلب کی، سیکیورٹی ادارے کے رشتیدار سے رشوت طلب کرنا مہنگا پڑگیا اور سیکیورٹی ادارے کے افسر نے حکومت سندھ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے رشوت طلب کرنے کے ثبوت پیش کرکے افسران کو فارغ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو ضلع سینٹر کے انچارج کا عہدہ واپس لے کر واپس لیبارٹری میں بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ کیمسٹ کے طور پر بھرتی ہونے والے محمد کامران خان کو ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل نے اپنا چہیتا بنا لیا، جس کے بعد محمد کامران خان چھٹی لینے کے علاوہ پی ایچ ڈی کرنے کینیڈا چلے گئے جس پر محکمہ ماحولیات نے محمد کامران خان کو بگھوڑا قرار دیا گیا، محمد کامران خان پی ایچ ڈی کرنے کے علاوہ ہی کینیڈا کے پاسپورٹ پر پاکستان واپس آئے، ڈی جی سیپا نعیم مغل نے محمد کامران خان کے خلا ف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں گریڈ 18 میں ترقی دے کر ضلع سینٹرل، کیماڑی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیااور بی ٹی ایس ٹاورز کی اضافی چارج سے بھی نوازاگیا، کینیڈین شہری محمد کامران خان نے ڈی جی سیپا نعیم مغل کے آشیرواد سے ضلع سینٹرل اور کیماڑی میں کرپشن کا بازار گرم گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں