میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائیں سرکارنے ایکسائز انسپکٹر کو ڈی جی کے ڈی اے لگا دیا

سائیں سرکارنے ایکسائز انسپکٹر کو ڈی جی کے ڈی اے لگا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے )میں جعلی ،نااہل اور خلاف ضابطہ ترقی پانے والے افسران کی تعیناتیوں کا سلسلہ ہنوز جاری  ہے ،کراچی کے سب سے بڑے اہم ترین ترقیاتی ادارے میں گریڈ 20کے افسران کی موجودگی میں سابق ایکسائز انسپکٹر کو بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے سے ادارے کے سینئر اور اہل افسران میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔گریڈ 20کی اس اہم ترین آسامی کی اہلیت نہ رکھنے کے باعث ادارے کے امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں حکومت سندھ کی جانب سے سفارش کی بنیاد پر گریڈ 20کی آسامی پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے تعینات ہونے والے ناصر عباس سومرو دراصل ایکسائز انسپکٹر ہیں ذرائع کے مطابق ان کے والد غلام عباس سومرو جو سندھ بورڈ آف ریوینیو میں سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں وہ ان 313افسران میں شامل ہیں جہیں پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم زولفقار علی بھٹو نے سنگین نوعیت کے الزامات پر ملازمت سے برطرف کردیا تھا جن میں عبدالکریم لودھی ،احمد سمیت دیگر نامی گرامی افسران بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق برطرف کئے جانے والوں کو سابق ڈکٹیٹر صدر جنرل ضیائ￿ الحق نے ملازمت پر بحال کیا تھا دوران برطرفی ناصر عباس سومرو کے ذاتی دوست جو بعدمیں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے برنسپل سیکریٹری ،چیف سیکریٹری سندھ ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ سمیت مختلف اہم صوبائی و وفاقی عہدوں پر بھی فائز رہے تھے نے ذاتی نوعیت کے تعلقات و دوستی کی بنیاد پر ناصر عباس سومر وکو ایکسائز انسپکٹر عہدے سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل پرائیویٹ سیکریٹری برائے چیف سیکریٹری بنا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق وہاں سے ناصر عباس سومرو اپنے والد غلام عباس سومرو کے ذاتی دوست و سابق چیف سیکریٹری کی سفارش اور سیاسی اثرو اسوخ کے باعث پہلے اسسٹنٹ کمشنر بنا کر گریڈ2oتک جاپہنچے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں بطور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے تعینات کئے جانے والے ناصر عباس سومرو نے پبلک سروس کمیشن سمیت کوئی مقابلے کا امتحان پاس نہین کیا قانونی ماہرین ان کے گریڈ20کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔موصوف پر مختلف محکموں میں تعیناتی کے دوران سنگین بے قاعدگیوں کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ناصر عباس سومرو سے انکے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اپنا موقف نہیں دیا۔یہاں پر یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ اسی پیپلز پارٹی نے غلام عباس سومرو کے صاحبزادے کو نواز دیا مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں