میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ دودھ کی من مانی قیمت کی وصولی کیخلاف میدان میں آگئے

گورنر سندھ دودھ کی من مانی قیمت کی وصولی کیخلاف میدان میں آگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

دودھ کی من مانی قیمت کی وصولی کے خلاف گورنر سندھ میدان میں آگئے، کامران ٹیسوری نے اس حوالے سے کمشنر کو ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں دودھ کی من مانی قیمت کی وصولی کے خلاف کمشنر کو ہدایت کی ہے، گورنر نے کہا کہ دودھ کی قیمت کے معاملے پر جلد پیش رفت دکھائی دے گی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ 4 دن کے لیے آئی جی سے کوآرڈی نیشن کرا دی جائے تو معاملات بہتر کرسکتا ہوں، اسی طرح کمشنر کے ساتھ کوآرڈی نیشن کروا دیں تو معاملات بہتر ہوجائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے معاملات خراب ہیں، تجویز دی تھی کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہ کی جائے، کہ کم از کم 5 کمپنیوں کو موقع دیں تاکہ بجلی کے معاملات حل ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں