میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے صبح چار بجے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مفتی کفایت اللہ گذشتہ روز اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے ۔ مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او ایکٹ کے تحت مانسہرہ پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کو سیکٹر ای الیون تھری طوبیٰ مسجد سے گرفتار کیا گیا جس کی وجہ اداروں کے خلاف بیانات بتائی جارہی ہے ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس حکام نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں