میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں کنٹینرز کی قلت کے باعث برآمدات بری طرح متاثر

ملک میں کنٹینرز کی قلت کے باعث برآمدات بری طرح متاثر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملک میں دھرنے کا ”فیشن” شروع ہوتے ہی کنٹینرز کا بحران سنگین ہوگیا ہے ۔ کنٹینرز کی قلت کے باعث ملکی برآمدات بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں، دھرنے کو روکنے کیلئے بہت سے ایسے کنٹینرز بھی گرفت میں لے لئے گئے ہیں جن میں کھانے ، پینے کی اشیا اور کیمیکلز موجود ہیں۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سے لوڈ ہوکر جانے والے 10ہزار سے زائد کنٹینر پکڑ لئے گئے ہیں، ان میں اشیائے خوردونوش اور ادویات بھی موجود ہیں، اگر ان کنٹینرز کو فوری نہ چھوڑا گیا تو ملک میں اشیائے خورونوش کا بحران ہوسکتا ہے ۔

ہمارا کاروبار تباہ ہورہا ہے ، ایسی صورتحال میں حکومت فوری طورپر پکڑے گئے کنٹینرز کو چھوڑنے کے احکامات دے ۔ دھرنا شروع ہونے کے بعد اس صورتحال کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوگا۔ دوسری جانب ایکسپورٹرز کی جانب سے بھی دھرنے کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے برآمدی مصنوعات کے کنٹینرز کوتحویل میں لئے جانے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ ایکسپورٹرز کا کہناہے کہ سیاسی مقاصدکے حصول کی خاطر ملک کی برآمدات اور تجارت کو نشانا نہ بنایا جائے ، برآمدای و تجارتی کنٹینرز کو چھوڑا جائے ۔ بزنس کمیونٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو اگر سیاسی لوگوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال کرنا ہے تو حکومت خود خراب یا ناقابل استعمال کنٹینرز خریدے اور اس
مقصد کیلئے استعمال کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں