میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اومنی گروپ کا بینکوں کے ساتھ بھی فراڈ کا انکشاف

اومنی گروپ کا بینکوں کے ساتھ بھی فراڈ کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اومنی گروپ کا بینکوں کے ساتھ بھی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ نے دس بینکوں سے 50ارب روپے قرضہ لیا، 18ارب روپے کا قرض چینی کے اسٹاک کے عوض لیا گیا اور بعد میں چینی فروخت کردی گئی۔جعلی اکاؤ نٹس اور بیرون ملک رقم منتقل کرنے کے فراڈ کے بعد اومنی گروپ کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ گروپ بینکوں کے پیسے بھی ہڑپ کر گیا ہے۔جے آئی ٹی نے اس فراڈ کا کھوج لگا لیا۔ ان کے مطابق اومنی گروپ نے دس بینکوں سے 50ارب روپے کا قرضہ لیا، اٹھارہ ارب روپے کی چینی کو گروی رکھا گیا اور پھر بغیراجازت چینی کوفروخت بھی کردیا گیا لیکن بینکوں کو ایک روپیہ بھی واپس نہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں