اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا، صدر ٹرمپ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
اب بہت ہو چکا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے،اس معاملے پریتن یاہو سے بات ہوئی ہے
اسرائیل میں مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی مخالفت کرتاہوں، صحافیوں سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے، میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے، اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عرب رہنماؤں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل میں مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔


