بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھر بے قابو، ہلاکتیں
شیئر کریں
مودی کے بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں محفوظ نہیں، ریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اْٹھالیا ہے جس میں 2 نوجوانوں کو اغوا کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں کوکی قبیلے کے 2 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے بعد نسلی فسادات پھر سے پھوٹ پڑے۔ میتھی قبیلوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔رواں برس کے آغاز سے منی پور میں نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے جس میں مودی سرکار کی جماعت کے وزراء نے بھی گھنائونا کردار ادا کیا۔جس پر مشتعل عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو وزراء کو گھروں کو بھی نذر آتش کردیا تھا جس کے بعد سے منی پور میں قدرے امن قائم ہوگیا تھا اور معمولات زندگی بحال ہوگئے تھے۔تاہم کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے جانے کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔مودی سرکار نے اپنا چہرہ بے نقاب ہونے پر اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک بار پھر منی پور میں نسلی فسادات چھیڑ دیئے تاکہ میڈیا کی توجہ ’’را‘‘ کی کارستانیوں سے ہٹ کر ان فسادات پر ہوجائے۔