میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چار بہنوں کا 389 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ

چار بہنوں کا 389 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا میں چار بہنوں نے 389 سال کی مجموعی عمر کا گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا شہر سیو فالز سے تعلق رکھنے والی چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22 اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے۔ ان بہنوں میں 101 سالہ آرلووین جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن، 96 سالہ ڈورِس جانسن اور 93 سالہ جویل جانسن شامل ہیں۔ ان بہنوں نے یہ ریکارڈ گوبِل خاندان سے حاصل کیا جن کی مجموعی عمر رواں سال کے ابتدا میں 383 سال سے زائد تھی۔ ڈورِس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ابھی تک زندہ ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا جشن منانا چاہیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں