میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ابھی بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے ،احتجاج نہیں ،آگے لیکرجائیں گے ،جلا ل محمودشاہ

ابھی بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے ،احتجاج نہیں ،آگے لیکرجائیں گے ،جلا ل محمودشاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہاہے کہ ابھی صرف بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے،احتجاج ختم نہیں ،اس احتجاج کو ہم اور آگے لے کر جائیں گے۔ اتوارکوکراچی پریس کلب کے سامنے ایس یو پی کراچی ڈویژن کی بھوک ہڑتال ختم کروانے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی وسندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ سمیت سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات اورمیگا پروجیکٹس کی آڑ میں سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضے اور ان کی فروخت کے خلاف سپریم کورٹ نوٹس لے۔سید جلال محمود شاہ نے ہڑتال پر بیٹھے ایس یو پی کے رہنمائوں اورکارکنوں کو جوس پلا کر ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی۔سید جلال محمود شاہ نے سندھ حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لے۔ پیپلز پارٹی اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی کو زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔پیپلز پارٹی کو یہ قطعی حق نہیں ہے کہ وہ لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔ آئندہ انتخابات میں سندھ کی زمینوں کو بچانا ہوگا۔ سندھ حکومت لینڈ مافیا اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ شراکت دار بنی ہوئی ہے۔ہم نے سندھ کی زمینوں کو بھی بچانا ہے اور سندھ کے لوگوں کو بھی۔ زمینوں پر قبضہ کراچی سے شروع ہوکر اب پورے سندھ میں پھیل چکا ہے۔ سپریم کورٹ کی حد بندی کے باوجود بھی لوٹ کھسوٹ جاری ہے میگا پروجیکٹس کی آڑ میں سپریم کورٹ کے بغیر تصدیق شدہ بینر لگا کر ایک دفعہ پھر مقامی لوگوں کو بے دخل اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نیب اور وفاقی اداروں کی مدد سے اپنے جاری کئیے گئیے احکامات پر عمل در آمد کروائے ۔سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ یکم اور دو اکتوبر کو حیدرآباد میں بھوک ہڑتال کی جائے گی اور 10 اکتوبر کو سندھ ایکشن کمیٹی پورے سندھ میں احتجاج کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل بیلٹ سے سندھ کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے۔اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سینٹر جان محمد بلیدی نے بھوک ہڑتال کیمپ پرشرکت کرکے بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے قوم پرست سندھ کے قوم پرستوں کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان اور سندھ کا درد مشترکہ ہے۔ اس ملک کی فیڈریشن نے بلوچوں اور سندھیوںکو قومی حقوق سے محروم رکھا ہے۔ اس ملک کو فیڈریشن کے طورپر چلایا جائے اور قوموں کو حقیقی خود مختیار دی جائے۔ زرداری مافیا سندھ کی زمینوں کی لوٹ کھسوٹ کر کے بہت بڑی نا انصافی کر رہی ہے۔ زرداری کو سندھ کی زمین کا محافظ بننا چاہئے کیونکہ پیپلز پارٹی کو سندھ کی عوام نے ووٹ سندھ کی زمینوں اور حقوق کے تحفظ کے لیے دیئے تھے۔اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل روشن علی بڑوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور نیب اور وفاقی ادارے پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی بھی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ جس طرح 2013 میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو تحفظ دیا تھا اس طرح پی ٹی آئی بھی پیپلز پارٹی کو تحفظ دے کر سندھی عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ سندھ کی عوام نے ایسا کون سا گناہ کیا کہ ان کو کرپٹ پیپلز پارٹی کے لٹیروں کے ہاتھوں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو سندھ کی عوام نے اس لیے مینڈیت نہیں دیا ہے کہ وہ سندھ کے لوگوں کا معاشی قتل عام کرے اور وسائل کی لوٹ مار کرے۔ نیب اور ایف آئی اے اپنا فرض نبھاتے ہوئے ملوث لینڈمافیا اور سرکاری افسران کوگرفتارکرے۔اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما جگدیش آئوجا، اعجاز سامٹیو، امیر آزا د پہنور اور کراچی ڈویژن کے صدر منیر نائیچ ودیگر نے خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں