میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیبل آپریٹرز بجلی کے کھمبوں سے تاریں ہٹالیں،، پیمرا

کیبل آپریٹرز بجلی کے کھمبوں سے تاریں ہٹالیں،، پیمرا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کیبل آپریٹرز کو بجلی کے کھمبوں سے تاریں ہٹانے کی ہدایت کردی ۔کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی اور دیگر حکام کو بجلی اور لائٹوں کے کھمبوں سے ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل کے تاروں کو ہٹانے سے متعلق خط لکھنے کے بعد پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو بجلی کے کھمبوں سے تاریں ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔پیمرا نے اپنے خط میں کیبل آپریٹرز کو کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کیبلز کی تاروں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، ٹی وی اور انٹرنیٹ کی تاریں کے الیکٹرک کے کھمبوں پر غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے نصب کی گئیں جو حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو کے الیکٹرک کے کھمبوں پر لگے تاروں اور کیبل آلات کے خلاف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ کے الیکٹرک سے تعاون کریں اور اپنی تاروں کو ٹھیک کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں