میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماڈل ٹاؤن قتلِ عام ،وزیرِاعظم کا ملوث افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

ماڈل ٹاؤن قتلِ عام ،وزیرِاعظم کا ملوث افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل آج وزیراعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وزیرِاعطم نے رہنما عوامی تحریک کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر انصاف کی یقین دہانی کروائی تھی۔
وزیرِاعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانا بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، دیوانی اور فوجداری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں، واقعے میں ملوث افراد کو مناصب سے الگ کر کے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانا بننے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے ، قانون کی بالادستی کے لیے وزیراعظم کا وژن قابل تحسین ہے ، انصاف کی امید دلانے پر وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں