میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف نئے تنظیمی عہدیداران کی تشکیل پر اختلافات کا شکار

تحریک انصاف نئے تنظیمی عہدیداران کی تشکیل پر اختلافات کا شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نئے تنظیمی عہدیداران کی تشکیل پر اختلافات کا شکار ہو گئی ،پارٹی سے ناراض رہنماؤں کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو تنظیم میں اہم ذمہ داریاں سونپنے اورپارٹی کے اہم ذمہ داران کو نظر انداز کرنے پر قیادت کے فیصلے کیخلاف اعلان بغاوت کر دیا گیا،شہر قائد سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کا نئے تنظیمی عہدیداروں کی تقرری پر تحفظات کا اظہار قیادت سے فوری طور پرفیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں کارکنوں سمیت پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں گزشتہ کئی روز سے اختلافات جاری تھے جس کے تحت اندرونی اختلافات سے پریشان پی ٹی آ ئی کراچی ڈویثرن کے صدر فردوس شمیم نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، تاہم گزشتہ روز خرم شیر ز مان کو کراچی ڈویژن کا صدر جبکہ حلیم عادل شیخ کو سندھ کا جنرل سیکریٹری نامزد کیے جانے پر پی ٹی آ ئی رہنما جن میں سبحان علی ساحل ،حفیظ فضل کریم و دیگر شامل ہیں کی جانب سے دونوں تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پی ٹی آ ئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو سندھ اسمبلی کا حصہ ہونے کے باوجود بھی پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جو تنظیمی ذمہ داران سے سراسر زیادتی کے مترادف ہے، لہذا پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت سے نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آ گا کر دیا گیا ہے، تاہم پارٹی قیادت کے فوری طور پر نوٹس نہ لینے کی صورت میں ناراض رہنماؤں کی آئندہ چند روز میں دوسری جماعتوں میں شمولیت متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں