میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت اجازت دے تو الطاف حسین کو پھانسی پر لٹکانے کو تیار ہیں، وزیرداخلہ سندھ

وفاقی حکومت اجازت دے تو الطاف حسین کو پھانسی پر لٹکانے کو تیار ہیں، وزیرداخلہ سندھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی طرح غدار ہیں، اگر وفاقی حکومت ہمیں اختیارات دے تو ہم انہیں پھانسی دینے کے لئے تیار ہیں۔منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ پرویز مشرف نے جب 1999 میں حکومت کا تختہ الٹا تو اس وقت آصف زرداری جیل میں تھے، اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود تھے تو اس وقت سامنے کیوں نہیں لائے گئے، اب اپیل میں جانے کے بعد سارے انکشافات کیوں کئے جارہے ہیں اور بے نظیر بھٹو کی شہادت مشرف کے دور صدارت میں ہی ہوئی تھی اور اس وقت ڈاکٹرذوالفقار مرزا سندھ کے وزیرداخلہ تھے، اس وقت مشرف کو ساری باتیں کیوں یاد نہیں آئیں؟صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ بانی ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور گرفتارمجرم کل بھوشن یادو کی طرح پاکستان کے غدار ہیں اور غدار کی سزا صرف موت ہے، اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے دے تو ہم ایم کیوایم کے بانی کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا آج کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے جس میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ آرمی اور رینجرز کا کردار مثالی ہے۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے 6بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہے ،سہیل انور سیال کے مطابق کراچی حیدرآباد سکھر خیرپور لاڑکانہ اور جیکب آباد میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی سمری ارسال کردی گئی ہے ،صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے، لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ،لہذا جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس پروگرام کے ضمن میں موصول ہونیوالی درخواستوں پر اقدامات میں مبینہ تعطل کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انورخان سیال نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرزسے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔انہوں نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے عمل میں درپیش ممکنہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ضلعی افسران سے شیڈول اجلاس ترتیب دیں اور بعد ازاں باہمی مشاورت وتجاویز پر مشتمل جامع سفارشات تیار کرکے برائے ملاحظہ ومزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں تاکہ اس حوالے سے تمام تر یقینی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔جبکہ محکمہ زراعت سندھ کے زیر اہتمام محکمہ زراعت کے مرحوم ملازمین کے ورثاء میں تقرری ناموں کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی وزیرزراعت سہیل انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکریٹری ایگریکلچر،ڈی جی ایکسٹینشن،ڈی جی مانیٹرنگ، ڈی جی انجینئرنگ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور خان سیال کا کہنا تھا کہ آج کی اس نشست میں حکومت سندھ اپنے ان مرحوم ملازمین کے ورثاء میں نوکریوں کے تقرری نامے تقسیم کررہی ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا اہم حصہ محکمے میں عوامی خدمت کے لئے وقف کیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت زراعت کا قلمدان سنبھالتے ہی محکمہ جاتی سطح پر میرٹ اہلیت اورقابلیت میری اولین ترجیحات رہی انہوں نے مذید کہا کہ محکمے کے ملازمین کی فلاح وبہبودکے عمل میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہرقدم پر بھرپور ساتھ اور تعاون بھی لائق ستائش وتحسین ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں