امریکی صدرٹرمپ کا بڑا ایکشن، بھارت پھنس گیا، 25 فیصداضافی ٹیرف عائد
شیئر کریں
ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت سے درآمد ی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن
27 اگست سے عملددرآمد شروع،پہلے بھی بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا،میڈیا رپورٹس
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بھارت سے درآمد ہونے والی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ٹیرف عائد کئے جانے کے فیصلہ پر آج رات 12 بجے کے بعد (27 اگست) سے عملددرآمد شروع ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن خاص شرح کے ڈیوٹی ریٹ کے نفاذ کے لئے ہے جو بھارت سے درآمد کی جانے والی مخصوص مصنوعات پر لاگو ہوگا۔ یہ فیصلہ 27 اگست 2025 کو مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 1 منٹ سے نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دستاویز کے ضمیمے میں درج ڈیوٹیز بھارت کی ان مصنوعات پر لاگو ہوں گی جو 27 اگست 2025 کی نصف شب کے بعد درآمد یا کسٹم ویٔر ہاؤس سے نکالی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جو یکم اگست 2025 کی ڈیڈ لائن سے قبل نافذ کیا گیا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی تھی کہ بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف بھی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ بھارت روسی تیل خرید رہا ہے اور اس طرح یوکرین جنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے ، اور اس صورتحال کے بعد طے شدہ 25 اگست کو ہونے والے امریکا۔بھارت تجارتی مذاکرات ملتوی کر دیے گئے، اور ان کی نئی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔دوسری جانب بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے متعدد عوامی فورمز پر کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس کیعلاوہ امریکا۔بھارت تجارتی اداروں نے وائٹ ہاؤس سے اپیل کی ہے کہ اضافی ٹیرف کے نفاذ کو 90 دن کے لیے مؤخر کیا جائے تاکہ مذاکرات کے لیے مزید وقت حاصل ہو سکے۔


