میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

کراچی میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

ساتوں اضلاع کے مختلف مقامات سے 78ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے،ذرائع وزارت صحت
کراچی میں پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا، یکم ستمبر سے مہم شروع ہوگی،ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر

کراچی کے تمام 7اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ساتوں اضلاع کے مختلف مقامات سے 78ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی سے 24، ضلع کیماڑی سے15، ضلع جنوبی سے 14، ضلع کورنگی سے 7، ملیر سے 7، وسطی سے 6اور غربی سے 5نمونے لیے گئے تھے، جانچ کے بعد تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے متاثرہ پائے گئے۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ کراچی میں اب تک پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا، یکم ستمبر سے قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں