سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا گورکھ دھندہ، بجلی صارفین پر مزید46 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 46 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صا رفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیویشن کی مد میں 10 ارب روپے صار فین سے وصول کرنے کی درخواست ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں 14 ارب روپے دیگر مد میں وصول کیے جائیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔