میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں بدترین انتہا پسندی کو ریاستی سپورٹ حاصل ہے، مشعال ملک

بھارت میں بدترین انتہا پسندی کو ریاستی سپورٹ حاصل ہے، مشعال ملک

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیر انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال ہے، وہاں ہونے والی انتہا پسندی کو ریاست کی سپورٹ حاصل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرانسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ قیدیوں کوجیل میں ساری سہولیات دینی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خط میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، ساڑھے چار سال ہو گئے یاسین ملک سے فون پر بھی بات نہیں کروائی گئی۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں 40 ہزار عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت میں انتہا پسندی کو ریاست کی طرف سے سپورٹ حاصل ہے، بھارت کے اندر مختلف علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جیل میں قیدیوں کو ملنے والی سہولیات کو بہتر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں