میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری راج کی کرپشن اور نااہلی نے پورے سندھ کو ڈبو دیا جلال محمود شاہ

زرداری راج کی کرپشن اور نااہلی نے پورے سندھ کو ڈبو دیا جلال محمود شاہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاکھوں دیہاڑی دار لوگ طوفانی بارشوں کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ،سیلابی پانی میں پھنسے لاکھوں لوگ بے یارومددگار امداد کے منتظر ہیں
وفاقی اور صوبائی حکومت نے سندھ کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ،شہباز شریف کا دورہ فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پر مسلط زرداری راج کی کرپشن اور نااہلی نے پورے سندھ کو ڈبو دیا ہے۔کرسی کی جنگ میں مصروف وفاقی اور صوبائی حکومت نے سندھ کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔شہباز شریف کا دورہ سندھ محض فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں تھا سندھ ان کے سیاسی ایجنڈے میں کبھی شامل نہیں رہا۔ سندھ میں تباہی کے ذمہ دار بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور شہباز شریف ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کئیے جائیں۔شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئیے 15 ارب گرانٹ کر کے پیپلز پارٹی کے لئیے کرپشن کے راستے کھول دئیے ہیں۔بلاول اور شہباز شریف کے دورے کے دوران خواتین سیلاب زدگان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کراچی سے جاری بیان میں سید جلال محمود شاہ نے مزید کہا کہ بیڈگورننس اور کرپشن کی وجہ سے حا لیہ بارشوں نے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سندھ کا ہر گاوں اور شہر زیرِآب آچکا ہے۔سیکڑوں لوگ اور مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔سیکڑوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ہزروں افراد لاپتہ ہیں۔ ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔شدید طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ کے لوگوں کواپنے پیاروں کی لاشیںدفنانے کے لئیے خشکی کا ٹکڑا بھی میسر نہیں ہے۔ لاکھوں دیہاڑی دار لوگ طوفانی بارشوں کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں۔سیلابی پانی میں پھنسے لاکھوں لوگ بے یارومددگار امداد کے منتظر ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی دلچسپی محض فوٹو سیشن اور اجلاس کرنے تک محدود ہے۔ پیپلزپارٹی آج سیلاب زدگان کی آڑ میں مال اکھٹا کر رہی ہے۔ عوام کے نام نہاد نمائندوں نے ہمیشہ کی طرح سندھ کے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔متاثرین رو رو کر فریاد کر رہے ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود لوگوں کو بچانے کے لئیے انتظامات نہیں کئیے گئے۔لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔ سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ ریلیف کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ سیلاب زدگان کو راشن اور خیمے سیاسی بنیادوں پر تقسیم کئیے جا رہے ہیں ۔من پسند لوگوں کو راشن تقسیم کی جا رہا ہے۔امدادی فنڈز میں سندھ حکومت سر عام کرپشن کر رہی ہے۔متاثرین پرپولیس کے ذریعے تشدد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء اپنی زمنیوں اور محلات کو بچانے کے لئیے دریاوں کے بندھ توڑکر پانی کا رخ غریب لوگوں کی طرف کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں