میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
31 اگست کے بعد بھی لوگوں کو افغانستان سے جانے کی اجازت دیں، امریکاکاطالبان سے مطالبہ

31 اگست کے بعد بھی لوگوں کو افغانستان سے جانے کی اجازت دیں، امریکاکاطالبان سے مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکہ نے کہاہے کہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی خطرے سے دوچار لوگوں کو ملک سے باہر جانے کی جانے کی اجازت دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بریفنگ کے دوران بتائی۔بلنکن کا کہنا تھا کہ طالبان نے 31 اگست کو انخلا کی آخری تاریخ کے بعد بھی امریکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ وہاں سے جانا چاہتے ہیں ان کی مدد کرنے کی امریکی کوششیں اس تاریخ کو ختم نہیں ہوں گی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہزار امریکی شہری یا شاید اس بھی زیادہ اب بھی افغانستان میں ہو سکتے ہیں اور انتظامیہ ان کا سراغ لگانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ایک رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ امریکہ کو وہ کرنا چاہیے جو طالبان چاہتے ہیں، بلنکن نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ امریکی شہریوں اور دوسروں کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے۔ان کا کہنا تھا اس مقصد کے لیے ہمیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے چاہے ہم انہیں پسند کریں یا نہ کریں کیونکہ زیادہ تر ملک ان کے کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عملی اقدام کے طور پر ، یہ ہمارے مفادات کے حق میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں