حیدرآبادمیں انشورنس کے نام پرڈیڑھ کروڑروپے غبن کاانکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں انشورنس کے نام پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے غبن کا انکشاف، ایریا منیجر سمیت 5 ملازمین نے جعلی رسیدوں اور کمیشن کے چیکس میں ہیرا پھیری کرکے ایک کروڑ 15 لاکھ کی رقم لوٹ لی، ضمانت رد ہونے پر خالد جاوید، ہریش کمار، عرفان اور فیصل گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیے گئے، ملزمان سے 74 لاکھ روپے کی رقم ریکور کرلی ہے، شاہد اعجاز شیخ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں انشورنس کے نام پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد فراڈ انکشاف سامنے آیا ہے، ایف آئی اے کرائم سرکل میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن حیدرآباد شاہد ملک کی مدعیت میں داخل کئے گئے کیس کے مطابق ایریا منیجر ہریش کمار، محمد عرفان، آئی ٹی انچارج خالد جاوید، سیلز منیجر فیصل قریشی اور کلرک بختیار علی نے لوگوں سے انشورنس کے نام پر ایک کروڑ 20 لاکھ کی رقم وصول کرکے جعلی رسیدیں دیں، جبکہ کمیشن چیکس میں ٹیمپرنگ کرکے انہیں دوسرے اکائونٹس میں جمع کرواکے 15 لاکھ روپے کی رقم کا غبن کیا، تحقیقاتی افسر اور ایف آئی اے کے انسپکٹر شاہد اعجاز شیخ کے مطابق ملزمان عبوری ضمانت پر تھے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسپیشل کورٹ کی جانب سے ضمانت رد کرنے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم بختیار علی مفرور ہے شاہد اعجاز شیخ کے مطابق ملزمان سے 74 لاکھ 15 ہزار کی رقم ریکور کرلی گئی۔