میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے ،طالبان کی تنبیہ

بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے ،طالبان کی تنبیہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

طالبان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلاسکتے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیو سے کابل گفتگو کرتے ہوئے ممتاز طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔انہوں نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات پر دخل اندازی نہ کرنے کے لئے خبردار کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں،طالبان رہنما مولوی شہاب الدین کا کہنا ہے کہ اب افغانستان میں امن قائم ہونا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس کی ترقی و خوش حالی کے لیے مل کر کام کریں گے، امارتِ اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائے گی۔مولوی شہاب الدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ شریعت کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں