میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ 3؍ ستمبرتک موخر

مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ 3؍ ستمبرتک موخر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے بطور پارٹی نائب صدر عہدے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ3 ستمبر تک مئوخر کر دیا ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ دیکھنا ہے جبکہ آرٹیکل 62اور 63کے حوالہ سے وکلاء کی مزید معاونت درکار ہے اس لئے ابھی یہ فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کے حوالہ سے مزید تفصیلات درکار ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ علی بخاری ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی و اصلاحات کنول شوزب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے مریم نواز شریف کی بطور پارٹی نائب صدر تعیناتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز شریف کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سات سال قید سزا سنائی گئی تھی اور انہیں 10 سال کے لئے نا اہل کیا گیا تھا اس لئے وہ کوئی پارٹی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں