قومی احتساب بیورو نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، بدعنوانی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کا فیصلہ
شیئر کریں
2 ارکان سندھ اسمبلی اور 782 سرکاری افسران کے خلاف مقدمات عدالتوں کو بھجوائے جاچکے، سندھ میں تعینات وفاقی اداروں کے 37 افسران کے خلاف بھی تحقیقات
نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ 21اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف تحقیقات، کرپٹ افسران کے خلاف بھی مقدمات میں تیزی آ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے سندھ میں کارروائیوں کے لیے فہرستیں تیار کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمات میں 21ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ نیب نے سندھ حکومت کے 712افسران کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے 782افسران کیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجے جا چکے ہیں جبکہ دو اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنسز بھی عدالتوں کو بجھوائے جا چکے ہیں۔نیب نے سندھ میں تعینات وفاقی اداروں کے 37افسران کیخلاف بھی کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے۔