میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی آرٹیکل 63-62 میں ترامیم کے لئے مشاورت

نواز شریف کی آرٹیکل 63-62 میں ترامیم کے لئے مشاورت

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سابق وزیراعظم سے ملاقات، خواجہ آصف بھی موجود تھے
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں آئین کے آرٹیکل 6362میں ترامیم حوالے سے مشاورت کی گئی ہفتہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ پہنچے جہاں پر وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر خارجہ خواجہ آصف پہلے سے وہاں پر موجود تھے اس ملاقات میں خواجہ آصف نے نواز شریف کو پاک امریکہ تعلقات اور ٹرمپ کے پالیسی بیان سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ اب وہ امریکہ دورہ ملتوی کر چکے ہیں اور مشاورت کے بعد چین اور روس سمیت اتحادی ممالک کے دورے متوقع ہیں اس کے علاوہ سپیکر ایاز صادق نے بھی نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر ترامیم کے حوالے سے موجودہ قومی اسمبلی کی صورت حال سے آگاہ کیا اور زاہد حامد نے قانونی نکات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی کہ کن کن نکات میں کس طرح ترامیم کی جا سکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں