میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ہزار سے زائد قطری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

ایک ہزار سے زائد قطری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

فضائی راستے پر پابندی سے قطری شہری زمینی راستے سے پہنچ رہے ہیں
قطری حکومت کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطر سے تعلق رکھنے والے 1024 شہری فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خشکی کے راستے سعودی پہنچ چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خیال رہے کہ قطری حکومت نے عازمین حج کو حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک سعودی عرب کی خصوصی حج پروازوں کے ذریعے قطری حجاج کو بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم زمینی راستے سے قطری عازمین حج بدستور مشاعر مقدسہ پہنچ رہے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 17 اگست کو قطر کے ان تمام عازمین حج کو زمینی راستے سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی جنہیں آن لائن حج کے اجازت نامے نہیں مل سکے تھے۔شاہ سلمان کے حکم پر سلویٰ گذرگاہ کو قطری عازمین حج کیلئے کھول دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں