میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت نے قراقرم یونیورسٹی کے ہنزہ کیمپس کا افتتاح کر دیا

صدر مملکت نے قراقرم یونیورسٹی کے ہنزہ کیمپس کا افتتاح کر دیا

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہم جدید علوم کے ذریعے وسائل کو بروئے کار لاکر ترقی کرسکتے ہیں،ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا راز انسانی وسائل کی ترقی اور بہتر تربیت میں پوشیدہ ہے ہم بھی جدید علوم کے ذریعے وسائل کو بروئے کار لا کر حیرت انگیز ترقی کر سکتے ہیں صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتہ کے روز قراقرم یونیورسٹی کے ہنزہ کمیپس کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ممنون حسین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مین وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم کی دولت سے مالا مال ہوتی ہیں آج کل دنیا میں قدرت کے ساتھ انسانی وسائل کی اہمیت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ محدود قدرتی وسائل والی قوموں کا شمار بھی دنیا کی امیر ترین قوموں میں ہونے لگا ہے اس طرح گلگت بلتستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جس کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہونا چاہئے صدر مملکت نے کہاکہ ترقی اور خوشحالی کا راز انسانی وسائل کی ترقی اور بہتر تربیت میں پوشیدہ ہے ہم جدید علوم کے ذریعے وسائل کو بروکار لا کر حیرت انگیز ترقی کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں