میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف، مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع

تحریک انصاف، مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن کو 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرستیں جمع کروائی گئی ہیں، تحریک انصاف کے نمائندے مشعل یوسفزئی اور ڈاکٹر علی عمران شہزاد ملک ایڈووکیٹ نے فہرستیں جمع کرائیں۔پی ٹی آئی کی اقلیتی نشست پر قومی اسمبلی کیلئے لال چند ملہی کا نام سرفہرست ہے، پی ٹی آئی نے ترجیحی فہرستیں قومی اسمبلی، پنجاب، خیبر پختوانخوا اور سندھ اسمبلی کیلئے جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ ،کنول شوذب ، روبینہ شاہین ، سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی کی قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عالیہ حمزہ کا نام سرفہرست ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں