میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو پورے ملک میں گھر دیں گے، شرجیل میمن

بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو پورے ملک میں گھر دیں گے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کے لئے ہاؤسنگ سکیم دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے، بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو پورے ملک میں گھر دیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ 21 لاکھ خاندانوں کو گھر بنا کر دے رہی ہے، لاڑکانہ میں چیئرمین بلاول اور وزیر اعلیٰ نے 5 ہزار خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے۔انہوں نے کہا کہ گھر پورے پاکستان میں گرے تھے، کے پی میں پی ٹی آئی حکومت نے کسی کو ایک گھر بھی نہیں بنا کر دیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ کابینہ نے 30 سال کے لیے سیسی کی گورننگ باڈی کی منظوری دے دی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے ہر کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی ہو، کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں ملتی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں