میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے حس حکمرانوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ' آفاق احمد

بے حس حکمرانوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ' آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر سٹی کورٹ سے آئے وکلا کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں شہر کی بدترین معاشی صورتحال جبکہ گزشتہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوںاور فیصلوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے جبکہ قرض لو ملک چلاؤ کی پالیسی نے ملک کو IMF اور بیرونی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والا کھیلونا بنادیا ہے جہاں وہ اپنی خواہشات اور ضروریات کے مطابق فیصلے مسلط کرکے قوم کو غلام ہونے کا احساس دلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج ملک میں بننے والی معاشی پالیسی سے لیکر حکومتوں کے بنانے اور ختم کرنے میں انہی بیرونی آقاؤں کی مداخلت شامل ہوتی ہے جو عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کا بھی باعث بنتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے ملکی اثاثہ جات گروی رکھ کر ملکی سلامتی تک کو داؤ پر لگادیا ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ شہر بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے شہر کا انفرا سٹکچر تباہ و برباد کردیا ،جبکہ شہر کی شاہراوں سمیت رہائشی علاقے حکومتی غفلت کے سبب برساتی پانی میں ڈوب گئے جنکا کوئی پرسان حال نہیں لوگ اپنی مدد آپ علاقوں سے پانی نکالنے پر مجبور ہیں جو حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر سٹی کورٹ سے آئے وکلا کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں شہر کی بدترین معاشی صورتحال جبکہ گزشتہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوںاور فیصلوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے جبکہ قرض لو ملک چلاؤ کی پالیسی نے ملک کوآئی ایم ایف اور بیرونی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والا کھیلونا بنادیا ہے جہاں وہ اپنی خواہشات اور ضروریات کے مطابق فیصلے مسلط کرکے قوم کو غلام ہونے کا احساس دلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج ملک میں بننے والی معاشی پالیسی سے لیکر حکومتوں کے بنانے اور ختم کرنے میں انہی بیرونی آقاؤں کی مداخلت شامل ہوتی ہے جو عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کا بھی باعث بنتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے ملکی اثاثہ جات گروی رکھ کر ملکی سلامتی تک کو داؤ پر لگادیا ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ شہر بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے شہر کا انفرا سٹکچر تباہ و برباد کردیا جبکہ شہر کی شاہراوں سمیت رہائشی علاقے حکومتی غفلت کے سبب برساتی پانی میں ڈوب گئے جنکا کوئی پرسان حال نہیں لوگ اپنی مدد آپ علاقوں سے پانی نکالنے پر مجبور ہیں جو حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں