میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناماکیس سے پورا ملک رکا ہوا ہے، سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنائے، عمران خان

پاناماکیس سے پورا ملک رکا ہوا ہے، سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنائے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سنائے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے اگر خدا نخواستہ میں نا اہل ہوا تو یہ بہت چھوٹی قیمت ہو گی نواز شریف کی ن ااہلی کا فیصلہ آیا تو اسلام آباد میں تاریخی جشن بنے گا میرے چند لاکھ کے فلیٹ کو اربوں روپے کے فلیٹ سے ملا کر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہاہے پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے پورا ملک اس فیصلے کی وجہ سے رکا ہوا ہے ملک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں لگی ہوئی ہے یہ عوام کو 30سال سے بے وقوف بنا رہے ہیں لوگوں کو خریدنے کے لئے پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے لاہور میں اتنا بڑا حادثہ ہوا اور وزیراعظم مالدیپ چلے گئے کئی ممالک نے وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دے کر منسوخ کر دی ان ملکوں کو پتا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ میں 24سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں صرف میں نہیں میرے ساتھ کھیلنے والے سارے کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں فلیٹ تھے، دنیا کا نمبر1آل راؤنڈر 11سال کرکٹ کھیل کر 60لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا جاتا ہے میرے باہر کمائے پیسے پر اس ملک میں ٹیکس لگتا تھا، لیکن اس نے کچھ نہیں کیا، فلیٹ لینے کی منی ٹریل جو ناممکن تھی وہ بھی میں نے دکھا دی میں نے پیسہ باہر کمایا اس میں کون سی غیر قانونی چیز تھی، ان کا شکریہ میں نے40سال کی منی ٹریل ڈھونڈ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام کسی کو بچانا نہیں ہے، میڈیا کا کام جمہوریت بچانا ہے۔ مافیا کے خلاف کھڑے ہونیو الے میڈیا ہاؤسز کو سلام پیش کرتا ہوں، ایک میڈیا ہاؤس نواز شریف کی کرپشن بچا رہا ہے کبھی کسی نے سنا ہے کہ کسی وزیراعظم نے دبئی کا اقامہ لیا ہو اور بیرون ملک نوکری کررہا ہو، ایک مولانا بھی وزیراعظم کو بچا رہا ہے، یہ سارے کرمنل پرائز ہیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دبئی میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب کے 2فلیٹ ہیں ایک بیورو کریٹ کا پنڈی میں2ارب کا فلیٹ بن رہا ہے میں فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان لایا میں نے منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی کبھی کرپشن کی، کسی کو کسی جرم پر نا اہل کیا جاتا ہے، اگر خدا نخواستہ مجھے نا اہل کیا بھی جاتا ہے تو گاڈ فادر کو بے نقاب کرنے کی یہ بہت چھوٹی قیمت ہو گی ،میں نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دیدی، شریف خاندان نے ایک بھی منی ٹریل نہیں دی ،ایفی ڈرین کیس پکڑا جانے والا مجھ پر کیس کر رہا ہے، اب یہ جہانگیر ترین کو بھی عدالت میں لے آتے ہیں، میرا جہانگیر ترین اور علیم خان کا پاناما میں نام ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک جو چیزیں سامنے آئی ہیں لگتا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہونے سے کبھی نہیں بچ سکتے، نواز شریف مافیا کا ججز پر بہت پریشر ہو گا جس دن نواز شریف نا اہل ہوں گے، اسلام آباد میں تاریخی جشن منائیں گے، عمران خان نے کہا کہ خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی اس وقت بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ فرینڈلی اپوزیشن سے نکل کر اصل اپوزیشن پر آگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں