میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی۔شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کیلئے کمپرومائزڈ ہے ، بانی پی ٹی آئی و رہنماؤں کی رہائی کے بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 21 ارکان اسمبلی پر مشتمل اراکین نے اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ بھی دے دیا، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب خان کو ارکان اسمبلی نے سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں