میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازدیا گیا

آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازدیا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔اس دوران انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آرمی چیف نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل پوری قوم اور وطن کے لیے اعزاز ہے، سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ، افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں