پیپلزپارٹی نے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ، مٹھی، سنجھورو پر فتح کا پرچم لہرا دیا
شیئر کریں
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی پیپلزپارٹی نے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ، مٹھی، سنجھورو پر فتح کا پرچم لہرا دیا،لاڑکانہ میں پی پی کو برتری،سانگھڑ میونسپل کمیٹی میں اپ سیٹ، 12 وارڈز میں سے جی ڈے اے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار 6 6 نشستوں پر کامیاب، ننگر پارکر ٹاؤن پر سخت مقابلہ، 3 میں سے دو پیپلزپارٹی اور ایک وارڈ پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی، ٹاؤن کمیٹی جھول، کھپرو، کھڈڑو، ڈیپلو، اسلام کوٹ پر پیپلزپارٹی کامیاب، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے مٹھی، عمرکوٹ اور سنجھورو میونسپل کمیٹی پر فتح کا پرچم لہرا دیا ہے، میونسپل کمیٹی مٹھی کی 15 وارڈز میں 14 پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ وارڈ نمبر 13 پر رزلٹ روک لیا گیا ہے اور اس وارڈ پر آزاد امیدوار پیپلزپارٹی کے مد مقابل تھا، عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈز میں سے 8 پر پیپلزپارٹی اور 6 پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی، سنجھورو میونسپل کمیٹی کے تینوں وارڈز پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کرکے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو شکست دے دی، سانگھڑ میونسپل کمیٹی پر بڑا اپ سیٹ ہوا، میونسپل کے 12 وارڈز پر پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 6 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، پہلی دفعہ سانگھڑ میونسپل سے مسلم لیگ فنکشنل لیگ ہاتھ دھو بیٹھی، ٹاؤن کمیٹی جھول کے 6 وارڈز میں سے 5 پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی، کھپرو ٹاؤن کمیٹی کے 18 وارڈز میں سے 11 پر پیپلزپارٹی، 5 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور ایک پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ،ِشاہپور چاکر میں پی پی نے 08 میں سے 07وارڈ ز پر کامیاب ہوگئی ہے، چھور ٹاؤن کمیٹی کے 8 نشستوں میں سے 5 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، 2 پر پیپلزپارٹی اور 1 پر جی یو آئی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی، ننگرپارکر ٹاؤن کمیٹی کے تین وارڈز پر سخت مقابلے کے بعد دو وارڈز پر پیپلز پارٹی اور ایک پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی، چیلہار ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشستوں پر میں 2 پر آزاد اور 2 پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، ڈیپلو میں پی پی نے 05 میں سے 04 وارڈز پر کامیاب ہوگئی ہے۔