میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بجلی کی قیمت میں اضافے کامتحمل نہیں ہوسکتا،وزیرخزانہ

پاکستان بجلی کی قیمت میں اضافے کامتحمل نہیں ہوسکتا،وزیرخزانہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس وقت بجلی کے ٹیرف ریٹ میں اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا،ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے ،توانائی کے شعبہ میں قلت موسمی حالات کے باعث ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کم ہونے کے باعث مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں ہو سکی، ایک ہفتے کے اندر توانائی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دو روز قبل آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، ہمارا آئی ایم ایف سے روڈ میپ مختلف ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ہم سرکلر ڈیٹ، پاور سیکٹر کو ٹھیک کریں گے، ہماری منزل مستحکم معیشت ہے، پاکستان اس وقت بجلی کے ٹیرف ریٹ میں اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایسے لوگ جو پہلے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی شیڈول مرمت کے لئے بند ہو گا جو ایک سے دو ہفتے کے دوران مرمت کے بعد دوبارہ فعال ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں قلت موسمی حالات کے باعث ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کم ہونے کے باعث مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں ہو سکی، ایک ہفتے کے اندر توانائی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں ریونیو کمزور تھے، رواں سال مارچ سے ان میں بہتری آئی ہے، رواں سال ہمارا ریونیو پچھلے سال کی نسبت 45 سے 50 فیصد زیادہ آیا ہے، ہم 4.7 کا ہدف مقرر کر آگے بڑھ رہے ہیں، اگست تک مثبت اعشاریے دکھانے ہیں، ستمبر میں بات چیت چلے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریٹیل سیکٹر میں ایک سسٹم لگائیںگے جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا 100 ارب روپے تک کی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ پبلک سیکٹر کمپنیز سے منافع بھی حاصل ہوگا، اس طرح کافی ریونیوز کی گنجائش موجود ہے اور ہم پرامید ہیں کہ ہم 5.8 ٹریلین کا ہدف پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا پاٹا 30 سال سے دہشتگردی کی زد میں ہیں، 3 سال پہلے پارلیمنٹ نے کہا کہ فاٹا پاٹا میں اگر کوئی انڈسٹری لگائی جائے گی جس سے وہاں کے عوام کو فائدہ ہو گا اور فاٹا پاٹا کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے تو اس انڈسٹری سے ٹیکس نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا پاٹا میں دی جانے والی چھوٹ کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کرنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں