حیدرآباد،ڈی ایس پی شاپنگ مال میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا
شیئر کریں
حیدرآباد کے بڑے شاپنگ مال میں ڈی ایس پی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاپنگ مال کے گارڈز نے تلاشی کے بعد ڈی ایس پی کو پکڑ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب ڈی ایس پی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اس نے یہ کہہ کر اس بات کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ یہ واقع 6 ماہ پرانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی کو شک کی بنیاد پر شاپنگ مال سے بار جاتے ہوئے روک لیا گیا تھا جس کے بعد اس کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تلاشی لیتے ہوئے گارڈز کو کچھ سامان ملا جو کہ ڈی ایس اپی چوری کر کے لا جا رہا تھا۔ تا ہم اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب منظرعام پر آئی ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی ایس پی نے شاپنگ کرتے ہوئے کچھ سامان چالاکی سے اپنی جیب میں ڈال لیا اور اسے لگا کہ شاید کسی کو اس بارے علم نہیں ہو گا۔لیکن شاپنگ مال کے خارجی راستے پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے ڈی ایس پی کو روک لیا اور اس کی تلاشی لینے کے بعد اس سے سامان برآمد کر لیا۔ یہ افسوس ناک واقع حیدرآباد میں پیش آیا ہے جہاں قانون کے محافظ کو ہی اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کے ماتحت پولیس افسران کی ایک ٹیم کام کرتی ہے، اس کا مقصد ہوتا ہے کہ اپنے علاقے میں کسی قسم کے جرم کو ہونے سے روکے۔لیکن یہاں اب وہ خود ہی جرم کرتا ہوا پکڑا گیا ہے جس پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے پولیس کی بدمعاشی کی یہ پہلی مثال نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جہاں پولیس افسران نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے غریبوں کو لوٹا ہے یا کئی جرائم بھی کئے ہیں۔ یہاں مجرموں کو تو پکڑنے کے لئے پولیس موجود ہے، لیکن ایسے لوگوں کے لئے کوئی موجود نہیں جو پولیس میں بھرتی ہو کر جرم کرتے ہیں۔