میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ،5ماہ میں تقریبا 70ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار

سندھ ،5ماہ میں تقریبا 70ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ، پانچ ماہ کے دوران تقریبا 70ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار ہے ، ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے پانچ ماہ کی صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ ماہ کے دوران تقریبا 70ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ، شہر قائد میں 320 افراد کو کتوں کے کاٹنے پر اسپتال منتقل کیا گیا، کتوں کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات ضلع ملیر میں رپورٹ ہوئے ۔لاڑکانہ ڈویژن میں کتوں کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ لاڑکانہ میں جنوری سے مئی تک 22 ہزار 822 افراد کو کتوں نے کاٹا۔حیدرآباد ڈویژن میں کتوں کے کاٹنے کے 21 ہزار 99 واقعات رپورٹ ہوئے ، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں 12 ہزار 175 افراد ،میر پور خاص ڈویژن میں 6 ہزار 774 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے جبکہ سکھر ڈویژن میں کتوں کے کاٹنے کے 6 ہزار 263 واقعات رپورٹ کیے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے سندھ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خطوط ارسال کردیے ، جس میں کہا گیا کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ۔خیال رہے کراچی میں صرف جناح اور سول وہ سرکاری اسپتال ہیں جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہوتی ہے ، اس کے علاوہ کسی سرکاری اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں ہے ، اس کے علاوہ کچھ نجی اسپتال بھی سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرتے ہیں تاہم نجی اسپتالوں میں ویکسین اور ابتدائی ٹریٹمنٹ کی قیمت ہزاروں میں وصول کی جاتی ہے جبکہ سول اور جناح میں یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں