
(فلک ناز گولڈ پروجیکٹ) تعمیرات میں ناقص میٹریل ، قوانین کی خلاف ورزیاں
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ کی غفلت ، عوام کو دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری
ہنگامی اخراج فاٹر فائٹنگ سسٹماور بلڈنگ ضابطوں کو نظر انداز کردیا ، چھان بین کرنے والے خاموش
مکمل ادائیگی کرنے والے الاٹیز تاحال قبضے سے محروم ، ذمہ داران ٹال مٹول کررہے ہیں ، متاثرین
وائرلیس گیٹ شاہ فیصل کالونی نان پلانٹڈ ایریا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دائرہ اختیار سے باہرظاہر ہورہا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ چاچڑ کے اپنے فرائض سے غفلت برتتے کے شواہد سامنے آئے ہیں موصوف نے شاہ فیصل ٹاؤن میں فلک ناز گولڈ کی تعمیر شروع کروا رکھی ہے ، اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فلک ناز گولڈ نامی پراجیکٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد انتہائی ناقص ہیں جبکہ ساتھ ہی ہنگامی اخراج اور فائر فائٹگ سسٹم سمیت بلڈنگ بائے لاز کی بھی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں ،عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ، خلاف ضابطہ تعمیرات پر موقف لینے کے لئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ چاچڑ سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط ممکن نہ ہو سکا ،واضح رہے کہ صفورا گوٹھ میں فلک ناز ٹوئن ٹاور کی تکمیل اور مکمل ادائیگیوں کے باوجود بھی ابھی تک الاٹیز کو قبضہ دینے میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔