نوازشریف کا آئندہ ماہ ملک گیر دوروں کا فیصلہ
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف آئندہ ماہ ملک گیر دورے کریں گے ۔نوازشریف پہلے مرحلے میں کراچی جائیں گے ، نوازشریف آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا بھی دورہ کریں گے ، نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیم کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ نوازشریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا منصب سونپنے کیلئے کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔