میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 239افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف

کراچی میں 239افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی دارالحکومت کراچی میں 239 افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ کی 10 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسٹ زون ضلع کورنگی میں 22، ملیر انوسٹی گیشن میں 16 افراد لاپتا ہیں۔ضلع شرقی انوسٹی گیشن کے 51، ضلع جنوبی انوسٹی گیشن کے 29 افراد لاپتا ہیں۔اسی طرح ضلع کیماڑی انوسٹی گیشن کے 24، ضلع جنوبی کراچی کے 19، ضلع غربی انوسٹی گیشن کے 40افراد لاپتہ ہوئے ۔ضلع وسطی کے 38افراد لاپتا ہیں جن کی بازیابی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ان لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے عدالتی حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)بھی تشکیل دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں