میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں دوبارہ شدید گرمی کی پیش گوئی ،ایک اورہیٹ ویوالرٹ جاری

سندھ میں دوبارہ شدید گرمی کی پیش گوئی ،ایک اورہیٹ ویوالرٹ جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ کے مختلف شہران دنوں سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،درجنوں افرادہیٹ ویوسے متاثرہوکراسپتال میں جاپہنچے ہیںادھر پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے اضلاع میں ہیٹ ویو کے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔الرٹ کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر میں 27 مئی سے دوبارہ شدت آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیر پور اور نواب شاہ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہیجبکہ حیدرآباد، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق بدین میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے گرم موسم کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔پی ڈی ایم اے سندھ نے حیسکو/ سیپکو کے چیف ایگزیکٹیوز کو ہیٹ سٹروک سینٹرز، جنرل ہاسپٹلز اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے فلاحی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کو گنجان آباد علاقوں میں قائم کر دہ ہیٹ سٹروک سینٹرز میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے کے ڈبلیو ایس بی اور واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹرز سے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں