اسرا بیلگیچ کاپاکستانی ملبوسات میں دلکش فوٹو شوٹ، مداحوں کی تعریف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا پاکستانی ملبوسات میں دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے ۔اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر روایتی پاکستانی ملبوسات میں اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔اسرا بیلگیچ ان تصویروں میں پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کے دلکش پاکستانی ملبوسات پہنے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو اب تک سوشل میڈیا پر 6 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے کمنٹس باکس میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔